پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی دوبارہ گرم ہوئی ہے اور 225 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور 222 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں کرمسن مسور کے اسٹاک نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔ سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور تیزی نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات ہوئی ہے تو انکا کہنا تھا پچھلے تیس دنوں میں صرف 160 کنٹینر پورٹ پر لگے ہیں اور ساتھ ساتھ ہی کھاے جا رہے ہیں۔ جبکہ اپریل میں لوڈنگ بھی کینیڈا سے بہت کم ہوتی ہے۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ شپمنٹ کافی لیٹ ہو رہی ہے ساڑھے تین سے چار ماہ میں بندر گاہ پر مال پہنچ رہا ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ کی بھوک ہی ختم نہیں ہورہی ہے۔