+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 31 2023 19:11:16
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 21000 روپیہ من نئ 23000/24000 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ رکی ہوئی ضرور ہے لیکن کمزور نہیں ہے کیونکہ بیچ بھی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دل الحال سندھ لائن سے مال لوڈ ہو کر فیصل آباد نہیں آ رہے ہیں صرف ریٹیل میں گاہکی کی ضرورت ہے۔  جہاں ریٹیل میں ڈیمانڈ نکل آئ وہیں مارکیٹ بہتر ہونا شروع ہو جاے گی۔  دسمبر کے مہینے میں جن لوگوں نے ادھار میں خریدی ہوئی تھی انکے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں تھا اور گاہکی بھی کمزور تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ ٹوٹ گئ اور 18000 تک آگئ۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں عموماً ڈیمانڈ کم ہوتی ہے لیکن اس سال بہت گاہکی تھی جنوری میں۔  اب ماہرین کا خیال ہے کہ آگے رمضان المبارک تک بھرپور ڈیمانڈ کے دن ہونگے۔  بعض اوقات تیزی جذبات کی وجہ سے بنتی ہے اور بعض اوقات جب کوئی آئٹم بالکل ہی شارٹ ہو جائے تب تیزی بنتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مرچ فیصل آباد منڈی میں جو کولڈ اسٹورز میں پڑی ہوئی ہے ماہرین کا خیال ہے وہ فروری مارچ اور اپریل کی ڈیمانڈ کو پورا نہیں کر سکتی مارکیٹ کسی وقت بھی ننگی ہو سکتی ہے جہاں مارکیٹ ننگی ہو گئی وہاں مرچ کا کوئی ریٹ بھی بن سکتا ہے۔