+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 31 2023 18:01:10
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ رشین چیکو ریگولر کوالٹی 290/300 روپیہ کلو سارٹیکس مال  310 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی مارکیٹ سست ہے۔ سوڈان کوالٹی 290/300 جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 310 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 320/325 کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 330/350 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اچھے مال 380/390 امیریکا 9 ایم ایم 430/450 جیسے حالات ہیں۔ ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کل 272 پہ کلوز ہوا تھا جبکہ آج 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ڈالر انٹر بنک میں 267 کا رہ گیا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ایکسپورٹرز حضرات نے جو پیمنٹ بیرون ملک رکھی ہوئی تھی آج ایکسپورٹرز نے پیمنٹ بنکوں سے ریلیز کرانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہوا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو چیزیں ہم باہر بھیجتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر ملتے ہیں یعنی ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ جو چیزیں ہم باہر سے خریدتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر دینے پڑتے ہیں یعنی ہم ایمپورٹ کرتے ہیں۔  آج انٹر بنک میں ایکسپورٹ کے ڈالر آنا شروع ہوئے ہیں تو مارکیٹ میں تھوڑی مندی کی لہر بن گئ ہے۔  فل الحال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی سے زیادہ انٹر بنک میں ڈالر کا اوپر نیچے ہونا ہی کردار ادا کر رہا ہے