+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 31 2023 17:45:49
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید 3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 183 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک ڈالر مندہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے نفع خوری شروع کر دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کل 272 پہ کلوز ہوا تھا جبکہ آج 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ڈالر انٹر بنک میں 267 کا رہ گیا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ایکسپورٹرز حضرات نے جو پیمنٹ بیرون ملک رکھی ہوئی تھی آج ایکسپورٹرز نے پیمنٹ بنکوں سے ریلیز کرانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہوا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو چیزیں ہم باہر بھیجتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر ملتے ہیں یعنی ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ جو چیزیں ہم باہر سے خریدتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر دینے پڑتے ہیں یعنی ہم ایمپورٹ کرتے ہیں۔  آج انٹر بنک میں ایکسپورٹ کے ڈالر آنا شروع ہوئے ہیں تو مارکیٹ میں تھوڑی مندی کی لہر بن گئ ہے۔  فل الحال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی سے زیادہ انٹر بنک میں ڈالر کا اوپر نیچے ہونا ہی کردار ادا کر رہا ہے