پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 3/4 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 186/87 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج انٹر بنک میں ڈالر 5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 267 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج ایکسپورٹرز حضرات جنہوں نے ڈالر کے بڑھنے کے پیش نظر اپنی پیمنٹ باہر ملکوں میں ہی رکھی ہوئی تھی دوسرا دن ہے ایکسپورٹرز نے اپنی پیمنٹ بنکوں میں منگوانی شروع کی ہے جس سے انٹر بنک میں ڈالر روپیہ کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کالا چنا میں ایمپورٹرز نے مال فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور پرافٹ ٹیکنگ کرنا شروع کر دی ہے۔