+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 30 2023 18:18:47
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہی نظر آرہی تھی اور 191 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔   پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ایک جہاز جے کے کمپنی کا لوڈ ہو کر نکلا ہے جس میں 28000 ٹن کے لگ بھگ مال ہے۔  اس کے علاؤہ ابھی دو جہاز فروری میں بھی لوڈ ہونے ہیں لیکن ان جہازوں کی ایل سی ابھی تک نہیں کھل رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فل الحال مندہ نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں ان کیلئے بھی ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔  انٹر بنک ڈالر 272 پہ بند ہوا ہے۔  دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ ڈالر انٹر بنک میں مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285/287 کی سطح کو ٹچ کر گیا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر انٹر بنک میں ڈالر 280 کاہو جاتا ہے تو 586 ڈالر والا چنا کا پڑتا ہی 178/80 کا ہو جائے گا۔  آسٹریلیا سے بکنگ تو 560 ڈالر میں ہوئی ہے لیکن ایمپورٹرز نے ایل سی کھلانے کیلئے 26 ڈالر مزید دئیے ہیں۔  انٹر بنک میں ڈالر 272 کا ہو گیا ہے لیکن ملتا پھر بھی نہیں ہے۔ ایمپورٹرز ابھی تک پریشان ہی دکھائی دے رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فروری میں دو جہاز لوڈ ہونگے ایک ای ٹی جی کمپنی کا جہاز ہے جبکہ ایک جے کے کمپنی کا جہاز ہے۔  ای ٹی جی والا جہاز پہلے بنگلہ دیش جاے گا پھر پاکستان آنے گا۔ جب کہ جے کے والے جہاز کا ابھی تک نہیں پتا کہ وہ ڈائریکٹ آے گا یا کسی دوسرے ملک سے ہو کر آے گا۔  تاہم فروری والے جہازوں کی جب ایک سی بنک میں کھل جائے گی تب ہی کوئی تجزیہ کر سکیں گے۔  فل الحال تو کالا چنا کی ڈیمانڈ نارمل ڈیمانڈ ہے لیکن 21/22 فروری کے بعد جب شعبان کا مہینہ شروع ہو گا ساتھ ساتھ رمضان المبارک کی ڈیمانڈ بھی شروع ہو جاے گی۔  مارچ کے مہینے میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا کھیل شروع ہو جاے گا۔