پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2375 روپیہ من جبکہ تھل لائن 6000/50 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق قصور لائن پر بیجائ ہو گئی ہے۔ اگر بارشیں بروقت شروع ہو جاتیں ہیں تو بہت بہترین فصل نکلے گی۔ تاہم قصور کے علاقوں میں ٹیوب ویل کے پانی بھی بہت ہیں اگست میں فصل شروع ہو جاے گی۔ قصور میں اگیتی کاشت ہوتی ہے جبکہ لالہ موسیٰ اور دیگر علاقوں کی فصل اکتوبر میں شروع ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ میں کوئی لمبی چوڑی تیزی کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔ باجرہ کی خریداری ضرورت کے مطابق ہی کرنی چاہیے۔ کیونکہ لالہ موسیٰ اور تھل لائن پر اسٹاک کافی پڑے ہوے ہیں۔ پھر قصور جب شروع ہوتا ہے تو مزید گھبراہٹ بن جاتی ہے۔