پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں کل 43500 روپیہ من تک کام ہوئے تھے جبکہ آج دوبارہ مارکیٹ بہتر ہے اور 45500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 49000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں بھی گھبراہٹ کی وجہ سے پرافٹ ٹیکنگ تھی تاہم فل حال مال پاکستان میں شارٹ ہیں اس لیے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو گئ ہے۔ دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ ڈاؤن ہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہکی کمزور ہے۔