+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 24 2023 12:35:11
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا آج 3 روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 171 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔  مارکیٹ کی ٹون گرم نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چند دن پہلے جو جہاز پورٹ پر لگا ہے وہ کسٹم کے بانڈڈ وئیر ہاؤس میں اتر رہا ہے اس کے ڈاکیومنٹ ریٹائر نہیں ہونا شروع ہوئے ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اس جہاز کے مال میں تھوڑے تھوڑے ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے گے کیونکہ بنک ڈالر ہی تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں۔  دوسری جانب جو مال کنٹینرز کی شکل میں پورٹ پر موجود ہیں وہ بھی پھنسے ہوئے ہیں ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر کے 230.60 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آسٹریلیا سے آج کل بکنگ کے ریٹ نہیں آرہے ہیں کیونکہ کنٹینر کی بکنگ فل الحال ایمپورٹرز نہیں کرا رہے ہیں۔  اور جہاز میں بھی جو پہلے کی بکنگ ہوئی ہوئی ہے وہی ہے۔ کوئی نیا کام سننے میں نہیں ا رہا ہے۔  ماہرین فروری اور مارچ میں تیزی کا رجحان ہی بتا رہے ہیں کیونکہ آگے رمضان المبارک کا مہینہ ا رہا ہے جو بہت بڑی لاگت کا مہینہ ہوتا ہے۔   آسٹریلیا کے پورٹ پر ایک جہاز لوڈنگ کیلئے گیا ہوا ہے۔ جب جہاز آسٹریلیا سے روانہ ہو گا کراچی کیلئے تو ہم صحیح اندازہ بتا سکیں گے جہاز کب کراچی پورٹ پر لگے گا۔