پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 14800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل کے 14200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے لوکل میں ڈیمانڈ ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا انجھا منڈی میں تل 177 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ جوکہ 2185 ڈالر فی ٹن ریٹ بنتا ہے۔ انڈیا کی مارکیٹ دو مہینے پہلے 137 روپیہ کلو جیسے حالات تھے انڈین کرنسی میں۔ باقی اس کے اوپر خرچہ الگ ہوتا ہے۔ سارے خرچے ڈال کر ایکسپورٹر اپنی مزدوری رکھ کر ایکسپورٹر کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اونچی ہونے کی وجہ سے پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی بیچ کم ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ دوسری طرف پاکستانی کرنسی کم ہونے کے ڈر کیوجہ سے بھی لوگ سٹاک کو ہی زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔