+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 19 2023 17:23:02
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 500/1000 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 21500 میں کام ہوا ہے۔ نئی ہائبرڈ بھی تیز ہوئی ہے اور 22500/23500 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب مال آہستہ آہستہ کم ہو رہے ہیں اور مارکیٹ مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ سندھ میں بھی آمد آہستہ آہستہ گھٹ رہی ہے آج 1500 بوری کی آمد تھی۔ 25450 تک کام ہوے ہیں نئی ہائبرڈ کے۔ سندھ لائن زیادہ گرم نظر آرہی ہے کیونکہ کراچی مصالحہ جات کمپنیاں بھی بھرپور خریدار ہیں جبکہ جوڑیا بازار کے دوکاندار بھی خریدار ہیں۔ مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک نہایت پرانے اور زیرک ٹریڈرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فروری اور مارچ مرچ کے مہینے ہونگے رمضان المبارک میں بہت تگڑی گاہکی ہوتی ہے اور مرچ کا ہو سکتا ہے کوئی الٹا ٹیڑھا ریٹ بھی بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی مارکیٹ کافی اونچی ہے فل الحال وارہ نہیں ہے۔