+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 18 2023 22:12:51
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 167 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالروف ابراھیم صاحب نے تھوڑی دیر پہلے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ آج ان کی کراچی چیمبر آف کامرس کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سے ملاقات ہوئی ہے اور گورنر نے کہا ہے کہ 18 جنوری تک کھانے پینے والی اشیاء کے جتنے ڈاکیومنٹ بھی بنکوں میں پڑے ہوئے ہیں وہ ہمیں ارسال کریں ہم جلد از جلد ڈاکیومنٹ ریلیز کریں گے اس خبر کے ساتھ ہی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مندہ ہو گئ ہے۔  تاہم اس کے ساتھ ہی پاک کموڈیٹیز کی ایک دوسرے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی جو کہ اسٹیٹ بینک کی میٹنگ میں خود موجود تھے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس جتنے ڈالر باہر سے آئیں گے ہم اتنے ڈالر ہی فراہم کر سکیں گے اس کے علاؤہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فل الحال اسٹیٹ بینک نے ڈاکیومنٹ ضرور مانگے ہیں لیکن یہ لارہ لپہ ہی نظر آ رہا ہے اسٹیٹ بینک نے کوئی ٹھوس یقین دھانی نہیں کرائی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق صحیح صورت حال ایک دو دن کے بعد ہی واضح ہو گی۔  فل الحال مارکیٹ کمزور ہے۔ دوسری جانب آج کراچی پورٹ پر 458 کنٹینر کالا چنا کی آمد بھی ہوئی ہے۔