+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 11 2023 19:38:29
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 165 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں ایک جہاز لوڈ ہونا ہے ماہرین کے مطابق یہ جہاز 15 سے 20 جنوری کو آسٹریلیا کے پورٹ پر لوڈنگ کیلئے جاے گا۔ جب جہاز لوڈ ہو کر نکلتا ہے تو اگر ڈائریکٹ آے تو 22/23 دن لگ جاتے ہیں پاکستان پہنچنے میں۔ بعض اوقات اگر جہاز میں کسی دوسرے ملک کا کیلئے بھی مال ہو تو پھر دس دن زائد لگ جاتے ہیں پاکستان پہنچنے میں۔ یہ تمام تر تفصیلات جب جہاز روانہ ہو گا تو ہم آپ کے گوش گزار کر دیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایک جہاز فروری میں بھی شپ ہو گا آسٹریلیا سے لیکن اسکی ایل سی ابھی تک نہیں کھلی ہے۔ کیونکہ بنک آج کل ایل سی نہیں کھول رہے ہیں۔ جب بنک میں کنفرم ایل سی کھلے گی تب ہی فروری والے جہاز کے متعلق پتا چلے گا۔ ابھی صرف آسٹریلیا سے سودا ہوا ہے۔ جب بنک میں ایل سی کھل جائے گی تب ہی ہم فروری والے جہاز کو کنفرم سمجھیں گے۔ البتہ جنوری والا جہاز کی ایل سی کنفرم ہے اور 15/20 جنوری تک لوڈنگ کیلئے آسٹریلیا پورٹ پر چلا جائے گا۔