+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 10 2023 17:27:18
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ہے اور 8225 تک کام ہوے ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی 8200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ زیریں سندھ میں ٹنڈو انصاری وغیرہ 8000/25 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج جنوری کے سودوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے دوپہر کو جنوری کے سودے کم ہو کر 8370/75 تک فروخت ہوے تھے۔ شام کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 8420/25 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ فروری کے سودے 8625 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج فروری کے کافی کام ہوے ہیں چونکہ جے ڈی ڈبلیو مل سیل نہیں دے رہی ہے فروری کے سودوں کی تاہم انڈر پارٹی 8625 تک بہت کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ یہ ریٹ انتہائی کھوٹے ریٹ بن گئے ہیں اس لیے فروری کے سودوں کی خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ کیونکہ جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں جس میں اتحاد گروپ اور جے ڈی ڈبلیو گروپ شامل ہیں وہ چینی نہیں بیچ رہے ہیں۔