پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 161 پہ رکی ہوئی تھی۔ گاہک خاموش ہے۔ 17 جنوری والے جہاز میں بھی 148 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کام کاج نہ ہونے کے برابر تھا کیونکہ آج ایمپورٹرز نے پورٹ پر ڈیمریج ڈیٹینشن کے خلاف پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ایمپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈالر بنک نہیں دیتے جس کی وجہ سے پورٹ پر ایک ایک ماہ مال پڑے رہتے ہیں اور ڈیمریج ڈیٹینشن کی مد میں جرمانہ لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹ کی گئی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایمپورٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت کھانے پینے کی اشیاء کی ایمپورٹ پر فورآ ڈالر مہیا کرے تاکہ سپلائی چین بحال رہے۔