+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 10 2023 16:17:47
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں ایک روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 165 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔  سی ایچ کے ایم بھی ایک روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں سٹہ بازی بھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے اپ ڈاؤن زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔  کل جن لوگوں نے 170/71 میں مال فروخت کئے تھے آج بعض ٹریڈرز نے شارٹ کوورنگ کی ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی پلس ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ملا جلا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔  البتہ لانگ ٹرم میں کالا چنا پھر میں پھر بہتری متوقع ہے کیونکہ ہمیں جس طرح کی سپلائی کی ضرورت ہے شعبان اور رمضان المبارک کے مہینوں میں اس طرح کی سپلائی شائد دیکھنے میں ںہ آئے کیونکہ پورٹ پر مال آتے ہیں تو بنک ایک ایک ماہ ڈاکیومنٹ کلئیر کرنے کیلئے ڈالر فراہم نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ بے بیشمار ایمپورٹرز نے ایمپورٹ بند کر دی ہے۔  اس وقت چھوٹے ایمپورٹرز جو کنٹینر میں مال ایمپورٹ کرتے تھے وہ مارکیٹ میں ان نہیں ہیں۔ صرف بڑے ایمپورٹرز جو جہازوں میں بکنگ کراتے ہیں وہی بکنگ کرا رہے ہیں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ شعبان اور رمضان المبارک میں سپلائی کی شارٹیج دیکھنے کو مل سکتی ہے۔  دوسری جانب بنک ڈالر بھی تعلقات کی بنیاد پر دیتے ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ ایمپورٹ کا والیم کافی کم ہو گیا ہے۔