+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 08 2022 14:52:30
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 4400/4500 روپیہ من پہ رکی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا گورنمنٹ نے مونگ کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ پہلے ہندوستان میں مونگ کی امدادی قیمت 7275 روپیہ کوئنٹل تھی انڈین کرنسی میں جو 480 روپیہ کوئنٹل اضافے کے ساتھ 7755 روپیہ کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ پاکستانی کرنسی میں 20163 روپیہ کوئنٹل یعنی 8065 روپیہ من بنتی ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ جب امدادی قیمت سے مارکیٹ نیچے چلی جاے تو کاشتکاروں سے امدادی قیمت پر خرید لیتی ہے تاکہ کاشتکار نقصان نہ کریں۔ اس معلومات کو شائع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنے ناظرین کو بتا سکیں کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مونگ کی قیمتیں پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔