+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 04 2023 16:51:07
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 3100 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھل لائن 7750/7800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج مارکیٹ میں دوبارہ گاہک بننا شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بہتری کے آثار دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت باجرہ دوسری اجناس کی نسبت سستا ہے۔ گندم جوار وغیرہ ہر چیز باجرہ سے مہنگی ہے۔ اس لئے بھرپور لاگت ہو رہی ہے۔ تھر پارکر میں جب گندم کی نسبت باجرہ سستا ہو تو تین ٹائم روٹی میں استعمال ہوتا ہے۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے