+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 08 2022 12:31:05
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں 200/300 بوری کی آمد تھی مارکیٹ 500 روپیہ من تیز اوپن ہوئی ہے۔ نارمل کوالٹی 11500 سے 13500 تک کام ہوے ہیں۔ مشین کلین 13500/14500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ مصری برسیم پرانا 11000 کا خریدار ہے سیلنگ کم آرہی ہے۔ نیا برسیم 14500 کا گاہک بن جاتا ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ بکنگ پرانا برسیم 1100 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 11840 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ جبکہ نیا برسیم 1300 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 14000 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹاکسٹ زیادہ تر لوکل میں مال خرید رہے پاکستانی روپیہ میں کیونکہ ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔