+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 27 2022 16:56:25
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 5 جنوری والے جہاز میں 152 روپیہ کلو تک کام ہو کر واپس تھوڑا ٹھنڈا ہوا ہے اور 151 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 4/5 روپیہ کلو یک دم تیز ہوا ہے اس لئے تھوڑا بہت اوپر نیچے ہونا معمول کا عمل ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر بھی 227 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایمپورٹرز وہی سیل کر رہا ہے جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ تر ایمپورٹرز کہتے ہیں جب تک بنک سے ڈاکیومنٹ نہیں ملتے اور ڈالر کا ریٹ انٹر بنک طے نہیں کرتا ہم نے نہیں بیچنا ہے۔ آج ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی تھی آج ملرز اور ٹریڈرز نے کھل کر خریداری کی ہے۔