Red Chili | لال مرچ ثابت
Nov 27 2024
Jun 09 2022 11:13:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 220 کرمسن 225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اپریل میں صرف 83 کنٹینر مسور کینیڈا سے لوڈ ہوئی ہے۔ اس لئے لگتا ہے کرمسن مسور تیز ہی رہے گی۔ البتہ نپر مسور آسٹریلیا سے کالے چنے کے جہاز کے ساتھ 12000 ٹن جون میں لوڈ ہو گی وہ پاکستان آنے گی۔ تاہم اس کے پاکستان پہنچنے میں وقت لگے گا۔ .
Jun 09 2022 11:02:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 8900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر 45 کنٹینر کی آمد تھی۔ صرف دو ایمپورٹرز کا پورٹ پر مال آیا ہے۔ دوسری جانب بکنگ 1045 ڈالر ہو گئی ہے۔ انڈیا کی گاہکی کی وجہ سے برما کی مارکیٹ بھی گرم ہے۔ .
Jun 09 2022 10:57:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 4450/4550 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لائن سے بیچ انتہائی کم ہے۔ اسٹاکسٹ خریدار ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 09 2022 10:50:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 100 روپیہ من کمزور اوپن ہوا ہے اور 6200 تک کام ہوے ہیں۔ ملتان 6100 فیصل آباد 5900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی 156/57 جیسے حالات ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے کیونکہ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 635 نمبر ون کوالٹی 665 میں کام ہوا ہے۔ .
Jun 08 2022 17:27:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں 220 کا خریدار تھا۔ جبکہ نپر 225 کا خریدار تھا۔ کراچی میں لمبے چوڑے اسٹاک نظر نہیں آ رہے ہیں۔ مسور کی آمد بھی جولائی میں ہی شروع ہو گی۔ 18 جون کو جو مال پورٹ پر آنے تھے وہ لیٹ ہو گئے ہیں اب 7 جولائی کو آمد متوقع ہے۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں مارکیٹ گرم رہ سکتی ہے۔ تاہم کام ضرورت کے تحت ہی کرنا چاہیے کیونکہ مسور کا بہت بڑا بیوپار ہوا ہے۔ اب ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔ کیونکہ جہاں آمد ہوگی وہاں مارکیٹ ٹوٹ بھی سکتی ہے۔ .
Jun 08 2022 16:21:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی۔ سوڈان کوالٹی 212/14 برما وی ٹو 222 وی سیون 233 رشین 225/35 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ایتھوپیا 7/8 مکس 242 ارجنٹائن 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 285 جبکہ کینیڈا 290 انڈیا 8 ایم ایم 280 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہو رہی جسکی وجہ سے موٹا چنا تیز ہے۔ تاہم عید الاضحی کے اس پاس پورٹ پر مال لگنا شروع ہو جائیں گے۔ انڈیا 9 ایم ایم 295/304 امیریکن 9 ایم ایم 340/45 رکا ہوا ہے۔ .
Jun 08 2022 15:40:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں 11500 سے 14000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ پلانٹ والے مشین کلین بولڈ 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ مصری برسیم پرانا 11000 کا خریدار ہے سیلنگ کم ہے۔ نیا 14500 تک خریدار بن جاتا ہے سیلنگ 15000 تک آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سبز سٹار اور ضعیم برانڈ والے 1300 ڈالر مانگتے ہیں۔ جبکہ دوسرے برانڈ 1265 ڈالر تک کام ہوے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ مارکیٹ کا صحیح رخ جب 15/20 جون کے بعد مصر کی نیو کراپ کی آمد شروع ہو گی پھر ہی اندازہ لگ سکے گا۔ .
Jun 08 2022 15:36:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز شام کے اوقات میں 25 روپیہ مزید کمزور ہوئی ہے اور 7950 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوپہر کے اوقات میں سٹہ بازوں نے جون کے سودوں میں تھوڑی بہت کھینچ بنائی تھی۔ تاہم شام کو پھر ٹھنڈی ہو گئ ہے۔ جون کے سودے 8080 جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jun 08 2022 15:33:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ .
Jun 08 2022 15:30:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 جبکہ پرولائن جوار 208 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 2400 تاندلیوالہ 2300 رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 08 2022 15:27:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10700 70/30 11000 جبکہ 80/20 11200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی ملرز 93.310 کلو کے 11500 کے خریدار ہیں سیلنگ کم ہے۔ .
Jun 08 2022 15:26:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ شام کے اوقات میں 25 روپیہ من مزید کمزور ہوا ہے اور 2375 تک کام ہوے ہیں۔ تھل لائن 6000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ لالہ موسیٰ لائن پر سیلنگ پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Jun 08 2022 15:04:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 6300 تک کام ہوے ہیں۔ تین چار دن بعد کی لوڈنگ 6330/40 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی گودام کا مال 156 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ فالکن بریج کمپنی کے مال 158 تک کام ہوے ہیں۔ فالکن والے کامال فریش ہے اور موٹا ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ جیسا کہ ہم نے دن کی ریپورٹ میں بتایا تھا کہ اپریل کے مہینے میں آسٹریلیا سے 100 کنٹینر سے بھی کم لوڈنگ ہوئی ہے۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں آتی مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پورٹ پر آمد اضافہ عید الاضحی کے آس پاس ہوگا گا۔ فل الحال جون میں اتنی زیادہ آمد متوقع نہیں ہے۔ جون کا مہینہ تیزی دینے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Jun 08 2022 14:52:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 4400/4500 روپیہ من پہ رکی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا گورنمنٹ نے مونگ کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ پہلے ہندوستان میں مونگ کی امدادی قیمت 7275 روپیہ کوئنٹل تھی انڈین کرنسی میں جو 480 روپیہ کوئنٹل اضافے کے ساتھ 7755 روپیہ کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ پاکستانی کرنسی میں 20163 روپیہ کوئنٹل یعنی 8065 روپیہ من بنتی ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ جب امدادی قیمت سے مارکیٹ نیچے چلی جاے تو کاشتکاروں سے امدادی قیمت پر خرید لیتی ہے تاکہ کاشتکار نقصان نہ کریں۔ اس معلومات کو شائع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنے ناظرین کو بتا سکیں کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مونگ کی قیمتیں پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ .
Jun 08 2022 14:43:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 8800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 9050 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ چمن کوالٹی ماش 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 08 2022 14:30:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے نرم ہوئی ہے اور 107 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ شام کو ڈالر بھی انٹر بنک میں 202 پہ بند ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا جب تیز ہوتا ہے تو ییلو پیس کی دال کی ڈیمانڈ بہتر ہو جاتی ہے۔ جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Jun 08 2022 13:56:38 2 years ago
Test 123 .
Jun 08 2022 12:37:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا فیصل آباد 9000 جبکہ گولی دھنیا 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ کویٹہ میں اسٹاک کافی پڑے ہوے ہیں۔ جبکہ ایرانی فصل بھی چند روز تک شروع ہو جاے گی۔ .
Jun 08 2022 12:33:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 30500/31000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ ایرانی زیرہ سفید 32000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ بکنگ 2920 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 29000/29500 تک پڑتا ہے۔ .
Jun 08 2022 12:31:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں 200/300 بوری کی آمد تھی مارکیٹ 500 روپیہ من تیز اوپن ہوئی ہے۔ نارمل کوالٹی 11500 سے 13500 تک کام ہوے ہیں۔ مشین کلین 13500/14500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ مصری برسیم پرانا 11000 کا خریدار ہے سیلنگ کم آرہی ہے۔ نیا برسیم 14500 کا گاہک بن جاتا ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ بکنگ پرانا برسیم 1100 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 11840 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ جبکہ نیا برسیم 1300 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 14000 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹاکسٹ زیادہ تر لوکل میں مال خرید رہے پاکستانی روپیہ میں کیونکہ ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ .
Jun 08 2022 12:25:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 400 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور 9800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ فیصل آباد 10200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jun 08 2022 12:21:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ شہزادی کوالٹی 10500/1100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جام پور نئ فصل شروع ہو گئی ہے ڈنڈی کٹ 13000/14000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جام پور سے اچھی کوالٹی ڈائریکٹ کراچی جا رہی ہے ایکسپوٹرز خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے بھی اچھی کوالٹی کراچی کے ایکسپوٹرز نے خریداری کی ہے۔ چونکہ انڈیا کی مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔ انڈیا میں 2250 سے 2900 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ اور پاکستان میں مرچ سستی ہے اس لئے ایکسپورٹ میں بھرپور وارہ ہے۔ دوسری جانب سندھ میں کاشت 25% ہے اور پانی کی شدید قلت ہے۔ جسکی وجہ سے ماہرین مرچ میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان بتا رہے ہیں۔ .
Jun 08 2022 12:16:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 2950 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لائن سے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Jun 08 2022 12:13:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 جبکہ پرولائن جوار 208 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 2400 تاندلیوالہ 2300 رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 08 2022 12:08:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ 80/20 تھل پنجاب کی منڈیوں میں 400 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 11200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 70/30 11000 جبکہ ففٹی ففٹی 10700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی تھر پارکر کوالٹی میں 400 روپیہ کوئنٹل تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 11500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 93.310 کلو کے۔ ملرز خریدار بن جاتا ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر بھی 203.50 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 08 2022 12:05:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تھل لائن 6000/6050 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jun 08 2022 11:58:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ اور باریک فیصل آباد منڈی میں دوبارہ 500 سے 700 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 12000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ کا مشین کلین موٹا مال 12700 تک کام ہوا ہے۔ کویٹہ کے ایکسپوٹرز بھرپور خریدار ہیں۔ پنجاب میں مال نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔ فل الحال مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jun 08 2022 11:36:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سینٹرل پنجاب سرگودھا زون جوہر آباد 8280 بھلوال 8200 پاپولر 8160 سفینہ 8150 المعز 8125 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ فیصل آباد زون میں کشمیر اور کمالیہ 8125 کسان 8150 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ شوگر ملز 8000 آر وائی کے 8020 جے ڈی ڈبلیو 7975 اتحاد 7980 یونائیٹڈ 7975 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7975 ڈھرکی 7975 گھوٹکی 7985 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں تھر پارکر 8060 مہران 8060 فاران 8060 میر پور خاص شوگر ملز 8060 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی کمزور ہے۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو جون کے سودوں کے 8115 جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 08 2022 11:21:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا سوڈان کوالٹی 212/214 برما وی ٹو 222 وی سیون 233 رشین سفید چنا چیکو 225/35 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ارجنٹاایتھوپیا 7/8 ایم ایم 10 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 242 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 280/85 کینیڈا 285/90 انڈیا 8 ایم ایم 275 جیسے حالات ہیں۔ رکا ہوا ہے انڈیا 9 ایم ایم 295 سے 304 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 340/45 جیسے حالات ہیں۔ پورٹ پر 50 کنٹینر کی آمد تھی جس میں 27 کنٹینر انڈیا 8 اور 9 ایم ایم ہیں باقی دوسری اقسام ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 08 2022 11:05:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 107.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ رشیہ سے ایمپورٹرز بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ کیونکہ پورٹ پر کلیئرنگ کے مسائل ہیں۔ جبکہ دبی سے رشین ییلو پیس کے آخری سودے 500 ڈالر تک ہوے تھے اس کے بعد ریٹ نہیں ا رہے ہیں۔ جبکہ انڈین ییلو پیس پرانا مال جس میں 2/3% ڈنک آ رہا ہے 490 ڈالر جیسے حالات ا رہے ہیں دبئی سے لوڈنگ ہو گی۔ انٹر بنک میں ڈالر 202.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ییلو پیس میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ییلو پیس کراچی پورٹپر 68 کنٹینر کی آمدن تھی ۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott