+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 19 2022 18:40:45
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 13700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ باریک تل 13100 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق لوکل مارکیٹ میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کھینچ بنی ہوئی ہے۔ فل الحال 13700 کا گاہک ہے بیچ کم ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انہوں نے آج بھی کوئٹہ والوں کو 13700 میں مال فروخت کیا ہے دوسری جانب کراچی کے ایکسپوٹرز خریدار نہیں ہیں بلکہ ایکسپوٹرز کے پاس جو کراچی کے گوداموں میں مال پڑے ہوے ہیں وہ ایکسپورٹ کرنے کی بجائے کراچی کی لوکل مارکیٹ میں بیچ رہے ہیں۔  باہر بھیج کر وارہ نہیں ہے۔ صرف کوئٹہ کے ایکسپوٹرز ایران کیلئے تھوڑا بہت مال خرید لیتے ہیں البتہ لوکل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ ہو سکتا ہے مارکیٹ 14000 کا لیول ٹچ کر جاے۔  پاک کموڈیٹیز کی بعض ماہرین سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر 14000 کا لیول بنے تو ایک دفعہ پرافٹ ٹیکنگ کرنی چاہیے۔  کیونکہ لوکل ڈیمانڈ کا زور صرف دسمبر جنوری تک ہوتا ہے فروری میں جب موسم گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے پھر لوکل ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے۔