+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 19 2022 18:15:01
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد کولڈ اسٹور والی 19000/19500 روپیہ من جیسے حالات ہیں نئی مرچ 21000/22000 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ جام پور کوالٹی 21000/500 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت فیصل آباد منڈی میں ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی ہے۔ زیادہ تر ہلکے گریڈ کے سودے فروخت ہو رہے ہیں۔  10000 سے 16000 روپیہ من والے مال بہت سپیڈ سے فروخت ہو رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہفتہ والے دن فیصل آباد منڈی سے تقریباً 15 گاڑی کا کام سننے میں آیا ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ 15/20 جنوری کے بعد مرچ کی شارٹیج ظاہر ہونا شروع ہو جاے گی۔  جبکہ 20 جنوری سے 20 اپریل تک بہت بڑی لاگت والے دن ہیں۔ خصوصاً فروری کے آخر میں اور مارچ میں زبردست ڈیمانڈ رہنے کی توقع ہے کیونکہ مارچ کے آخری ہفتے میں رمضان المبارک شروع ہو جاے گا۔  شعبان اور رمضان دو ماہ بہت بڑی گاہکی ہوتی ہے۔  مرچ اتنی زیادہ نہیں ہے۔ 15/20 جنوری کے بعد کسی وقت بھی مرچ ثابت میں کھڑاک ہو سکتا ہے۔