پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید 1.5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 148.50 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ کے۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 150 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بنک میں جنوری والے جہاز کی ایل سی ابھی تک نہیں کھلی۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ زیادہ ہی گرم نظر آرہی ہے۔ آسٹریلیا سے بکنگ نمبر ون کی 585 اور ملنگ کوالٹی جسے سی ایچ کے ایم کہتے ہیں 555 ڈالر ہے ہے۔ تاہم ایمپورٹرز کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کے ریٹ کو کیا کریں۔ جو مال پورٹ پر ہیں اس کے ڈالر لینے کیلئے ترلے کرنے پڑتے ہیں۔ اور جہاز کی ایل سی ابھی تک اوپن نہیں ہورہی۔ اسی وجہ سے ملرز۔ ٹریڈرز۔ ایمپورٹرز ہر کوئی لوکل میں خریدار بنا ہوا ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔