پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں کم ہو کر 8615 جیسے حالات بن گئے تھے تاہم اس وقت دوبارہ تیز ہوئی ہے اور 8630/40 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دسمبر کے سودے بھی تیز ہوے ہیں اور 8830/35 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دن کے وقت گاہکی تھوڑی کم تھی تاہم شام میں دوبارہ گاہکی نکلی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملوں کے ایکسپورٹ میں پیشگی سودے 530 ڈالر تک ہوے ہیں۔ یہ سودے ایف او بی کی بنیاد پر ہوے ہیں۔ یعنی فری آن بورڈ کی بنیاد پر۔ آپ یوں سمجھ لیں ایکس مل سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ سودے ایکسپورٹ کی شرط سے منسلک ہیں۔ یعنی اگر گورنمنٹ اجازت دے گی تو سودا ہو گا اگر گورنمنٹ اجازت نہیں دے گی تو سودے کینسل ہو جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کل اقتصادی رابط کمیٹی کا اجلاس ہے۔ ہو سکتا ہے گورنمنٹ ایکسپورٹ کی اجازت دے دے۔ دوسری جانب ملیں کھل کر نہیں چل رہی ہیں کیونکہ چینی کے ریٹ کم ہیں۔ اور ملوں کو ان ریٹوں میں بیچ کر نقصان ہے۔ گزشتہ روز ہماری زیریں سندھ کے ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس ریٹ میں ملیں چلا کر سرا سر نقصان ہے اس لئے ملرز ملیں سلو سپیڈ پہ چل رہی ہیں۔ جب تک چینی کے بھاؤ نہیں بڑھتے ملرز ملیں سلو ہی چلائیں گے۔ تاہم امید ہے جیسے ہی ایکسپورٹ کی کوئی خبر مارکیٹ میں آئ مارکیٹ مزید گرم ہو جاے گی۔ کیونکہ 530 ڈالر والی چینی کے ملرز کو 118 روپیہ کلو کے پیسے وصول ہوتے ہیں۔ ایکسپورٹ پہ سیل ٹیکس نہیں ہوتا۔ تو جیسے ہی اجازت ملے گی مارکیٹ تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اس ریٹ میں مال ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے۔