پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا سوڈان 212/215 دو تین روپیہ کلو تیز ہوا ہے۔ برما وی ٹو 218/20 تین روپیہ کلو تیز ہوا ہے۔ وی سیون 230/33 رشین سفید چنا 230/33 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج انٹر بنک ڈالر تیز ہوا ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ تیز ہوئی ہے۔
ارجنٹائن 8 ایم ایم 280 کینیڈا 280/85 انڈیا 270/75 جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔
انڈیا 9 ایم ایم 295 جبکہ امیریکا 340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔
پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 200.4 تک پہنچ گیا ہے۔ اس لئے مارکیٹ تیز ہوئی ہے لیکن ماہرین کے خیال کے مطابق جہاں پورٹ پر آمد ہو گی وہاں مارکیٹ گر سکتی ہے۔ کیونکہ تمام قسم کے سفید چنے ایمپورٹرز نے بک کراے ہوئے ہیں۔