پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4200/4300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھل کے علاقے میں جہاں کپاس کی کاشت ہوئی تھی بعض علاقوں میں بیج جل گیا ہے اسکی جگہ مونگ کی کاشت نئے سرے سے ہوئی ہے۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ لیٹ کاشت کی اوسط پیداوار کم ہوتی ہے۔ پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ 30/40% کاشت ہے جبکہ اب ماہرین 60/65 فیصد کاشت کی باتیں کر رہے ہیں۔ گورنمنٹ کے اعداد وشمار ابھی ہمارے پاس موصول نہیں ہوے ہیں۔۔ جب سرکاری اعداد وشمار آئیں گے تب صحیح اندازہ ہو گا کہ کاشت کتنی ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر فصل 65% بھی ہو جائے تب بھی ماہرین تیزی گنتے ہیں۔ کیونکہ دوسری دالیں اتنی مہنگی ہیں کہ ان میں اسٹاک کرنے کا فائدہ نہیں ہے۔ اس لئے ماہرین کے مطابق مونگ جذبات گرم ہی نظر آ رہے ہیں