پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 140/41 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تقریبا اکتوبر اور نومبر دو ماہ میں تقریباً 16 لاکھ 22 ہزار بوری کالا چنا کراچی پورٹ پر آیا ہے۔ آمد زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی دسمبر کے آخر میں ایک اور جہاز بھی آے گا تقریباً 19 ہزار ٹن کا یہ جہاز ہے۔ اس کے علاؤہ ایک 12000 ٹن کا جہاز فالکن بریج کمپنی کا بھی لوڈ ہونا ہے اور ایک جہاز جنوری میں جے کے کمپنی کا بھی لوڈ ہونا ہے۔ ان جہازوں کے بعد مزید ابھی کوئی بکنگ نہیں ہوئی ہے۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی 600 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 146 تک پڑتا ہے۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ 550 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 136 تک پڑتا ہے۔ تاہم فل الحال ایمپورٹرز نئی بکنگ نہیں لے رہے ہیں کیونکہ لوکل مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ تاہم دوسری جانب بنک سے ڈالر ملنے کا عمل انتہائی سست ہے۔ ایمپورٹرز کو پورٹ پر ڈیمریج اور ڈیٹینشن کی شکل میں جرمانہ لگ رہا ہے۔ ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہے ہیں جسکی وجہ سے ماہرین یہی مشورہ دیتے ہیں کہ لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے۔
نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں