+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 30 2022 13:51:06
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 39000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے جبکہ ایرانی زیرے کے فیصل آباد منڈی مین 44000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ایرانی زیرے ملکے مال انتہائ کم ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے فیصل آباد منڈی میں  کسٹم والوں کی سختی ہے۔ کوئٹہ سے جو مال لوڈ ہوتے ہیں خریدار اپنی ذمہ داری پر مال لے رہے ہیں۔ جہاں کہیں سپلائ میں گیپ آتا ہے اور نیچے گاہکی نکلتی ہے مارکیٹ شوٹ آپ ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بکنگ 3070 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ لیکن اس وقت ڈالر کے مسائل بھی آ رہے ہیں۔ بینک والے کھل کر ڈالر نہیں دے رہے ہیں۔