پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ منڈی میں 200/250 بوری کی آمد تھی۔ جبکہ وانڈو منڈی میں 100/150 بوری کی آمد تھی۔ ابھی بولی نہیں ہوئی ہے تاہم گزشتہ روز مارکیٹ گرم تھی۔ نارمل کوالٹی 11000 سے 13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ پلانٹ والے مال 13500/14000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز گاہک بہت تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصری برسیم پرانا کراچی 10700/11000 تک کام ہوے ہیں۔ نیا برسیم کراچی اکتوبر ڈیلیوری کے سودے 14500 سے 15000 جیسے حالات ہیں ہیں مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انڈیا کیلئے پرانے برسیم کا 1100 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی آج 1.20 روپیہ تیز ہوا ہے اور 199.40 پہ پہنچ گیا ہے۔