+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 28 2022 16:26:29
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز انڈیا کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس سال فی ایکڑ پیداوار انڈیا میں انتہائی کم آ رہی ہے۔ جہاں ایک ایکڑ میں 2 بوری نکلتا تھا وہاں صرف 60 کلو فی ایکڑ نکل رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ انڈیا میں ایک کروڑ بوری کی فصل نکلے گی تاہم اب 75 لاکھ کے لگ بھگ نکلنے کی توقع ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گوارہ کی مندہ تیزی کا دارومدار زیادہ تر ہندوستان پر ہی ہوتا ہے کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہندوستان ہی گوارہ پیدا کرتا ہے اور مارکیٹ بھی انڈیا کے پیچھے چلتی ہے۔ اس لئے انڈیا کے ماہرین تیزی کا رجحان ہی تصور کر رہے ہیں۔