+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 06 2022 06:05:15
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ 12000 سے 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ رکی ہوئی ہے۔ لونگی کوالٹی 15000 سے 16500 جبکہ شہزادی کوالٹی 9000/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دریاؤں میں پانی کی انتہائی شارٹیج ہو گئی ہے جس سے نئے سیزن کی کاشت انتہائی متاثر ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی ختم ہوگیا ہے۔ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کی پانی کی کمی 22 سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ مجموعی طور پر مرچ ثابت میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ کیونکہ انڈیا جو دنیا میں 38% مرچ پیدا کرتا ہے وہاں مارکیٹ بہت تیز ہے۔