پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 80 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 8420 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8440 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج گورنمنٹ اور ملرز کے درمیان ایکسپورٹ کے متعلق میٹنگ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ہے۔ گورنمنٹ نے ملوں سے 25 نومبر تک اسٹاک کی تفصیل مانگی ہے۔ جبکہ دوبارہ 2 نومبر کو میٹنگ ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ سٹے بازوں نے مارکیٹ کو توڑ دیا ہے اور یکا یک تقریباً ایک روپیہ کلو مندہ ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ ریٹ چینی خریدنے والے ریٹ ہیں کیونکہ ملیں 300 روپیہ من گنا خرید کر اس ریٹ میں چینی فروخت نہیں کریں گیں۔ کل ملوں کی بھی میٹنگ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت دسمبر کے اوپن سودوں کا 8650 کا خریدار ہے۔ جبکہ 150 ڈیپازٹ پر 8700 کا خریدار ہے۔ اور 100 ڈیپازٹ پر 8750 کا خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق دسمبر کی سیلنگ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔