+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 23 2022 15:35:57
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 142 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 140 تک کام ہوے ہیں جبکہ تنزانیہ 144 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ایک مزید 24/25 ہزار ٹن کا جہاز لوڈ ہو رہا ہے۔ 24 نومبر کو آسٹریلیا سے روانہ ہو گا۔ تاہم یہ جہاز پہلے بنگلہ دیش جاے گا وہاں گندم اتارے گا اس کے بعد پاکستان آنے گا۔  تقریباً ایک ماہ لگ جائے گا پاکستان پہنچنے میں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اب پیچھے آسٹریلیا میں صرف دو جہاز لوڈ ہونے ہیں۔ ایک 12 ہزار ٹن کا فالکن بریج کمپنی کا اور ایک 24 ہزار ٹن جے کے کمپنی کا لوڈ ہونا باقی ہے یہ دونوں جہاز جنوری میں لوڈ ہونگے۔  ابھی جو مال پورٹ پر ا رہے ہیں ایمپورٹرز مارجن پہ ڈاکیومنٹ اٹھا رہے ہیں بنک ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز کو ایک ایک ماہ سے ڈالر نہیں ملے ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں کوئی بکنگ کہ نزدیک بھی نہیں جاے گا۔ اس وقت ایمپورٹرز سخت پریشانی سے دو چار ہیں کیونکہ ڈالر کی فراہمی انتہائی محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز لوکل مارکیٹ کو ترجیح دے رہے ہیں اور پاکستانی کرنسی میں خریداری کر رہے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 224 کی سطح پر ہے۔