پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8000 تک کام ہوے ہیں۔ جون کے سودے 8130 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی کم ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بے جان ہے۔ لیکن جنوبی پنجاب کے ملرز مضبوط بیٹھے ہوئے ہیں۔ کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ اتحاد شوگر ملز والا مانگتا 8250 ہے ہوسکتا ہے 8200 میں بھی دے جاے لیکن اوپن مارکیٹ میں وارہ نہیں ہے۔ اسی طرح جے ڈی ڈبلیو بھی 8250 ہی مانگتا ہے۔ تاہم ریٹیل میں گاہکی کمزور ہے۔ جون کا مہینہ ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ 10 جون کو گورنمنٹ بجٹ پیش کر رہی ہے اس لئے چھوٹے دوکاندار خریداری میں زیادہ تر دلچسپی نہیں لے رہے کیونکہ ہو سکتا ہے کوئی سیل ٹیکس میں رد و بدل نہ ہو جائے۔