+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 23 2022 12:21:02
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد شوگر ملز کے نومبر کے سودوں میں رات تیزی دیکھنے میں آئی اور 8550 تک کام ہو گئے تھے۔  پہلے ماہرین کا یہ خیال تھا کہ شائد مارکیٹ تھوڑی بہت کم ہو لیکن پھر ڈیلر حضرات نے دسمبر کی گاہکی بھی رکھنی شروع کر دی جس کی وجہ سے تیزی کا ماحول بن گیا۔  کسان شوگر ملز پہلی کرشنگ کے مال ریٹ 10000 مانگ رہا ہے۔ جبکہ سویرا شوگر ملز بھی 10000 مانگتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی رات ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر گورنمنٹ ایکسپورٹ کی اجازت دے گی تب بھی تیزی والا ماحول بن جائے گا اگر نہیں دیتی تو ملرز ملیں لیٹ کر دیں گے دونوں صورتوں میں بہتری ہی نظر آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیلر رات کو اوپن مارکیٹ سے خریدار بن گئے تھے۔۔ دسمبر کے اوپن سودوں کا 8700 کا خریدار تھا۔  جبکہ 100 ڈیپازٹ پر 8850 کا خریدار بن گیا تھا۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔