پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد رات کے اوقات میں تھوڑی تیز ہو گئی ہے۔ صبح کی پیمنٹ پر 8465/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ نومبر کے سودوں کے 8520/25 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سٹہ بازوں نے دوبارہ لاؤ لاؤ شروع کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹہ بازوں نے دسمبر کی گاہکی 8685 میں رکھی ہے۔ جبکہ 100 ڈیپازٹ پر 8800 کا خریدار بن گیا ہے۔ دسمبر کے سودوں کا۔ مارکیٹ فل الحال بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کچھ ماہرین سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ صبح سندھ گورنمنٹ بھی گنے کی قیمت کا اعلان کر رہی ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق سندھ میں گنے کی قیمت 305 تک مقرر ہونے کے امکانات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سٹے باز دوبارہ متحرک ہوے ہیں اور نومبر دسمبر کے سودے خریدنا شروع ہو گئے ہیں۔