پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 8450/60 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8495/8500 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہورہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ تھوڑی بہت مارکیٹ مزید گھٹے گی۔ بعض ماہرین 50 جب کہ بعض ماہرین 100 روپیہ کوئنٹل کا مزید مندہ دیکھتے ہیں۔ تاہم اتفاق اسی بات پر ہے۔ کہ 50/100 کم ہو کر دوبارہ چل پڑے گی۔ آج ریٹیل میں گاہکی سست تھی۔