+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 21 2022 15:59:42
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 117.5 تک کام ہوے ہیں اب 118 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز پورٹ پر لگا ہوا ہے۔ تقریباً ڈسچارج ہو گیا ہے تاہم ایمپورٹرز نے ڈاکیومنٹ مارجن پہ اٹھائے ہیں۔ مارجن سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کے بنک میں ایک لاکھ ڈالر کے ڈاکیومنٹ آے ہیں تو آپ بنک کو ایک لاکھ دس ہزار ڈالر دے کر ڈاکیومنٹ لے لیتے ہیں اور مال پورٹ سے ریلیز کرا لیتے ہیں لیکن بنک آپ کے ڈالر کا ریٹ نہیں کاٹنا پھر جب بنک کے پاس ڈالر آتے ہیں تو اس دن ڈالر کا ریٹ کٹتا ہے۔ یعنی مال آپ کے گودام میں تو آگیا لیکن آپ کو یہ نہیں پتا کہ مجھے کس ریٹ میں پڑتا ہے۔ پھر جس دن ڈالر کا ریٹ بنک میں کٹے گا اس دن آپ کو پتا چلے گا کہ اس ریٹ میں پڑا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر بھی 224.5 تک پہنچ گیا ہے۔  جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گرمی کا ماحول بن گیا ہے۔   فل الحال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔