پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے بہتر ہوئی ہے اور 105.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں تو ڈیمانڈ کم ہے لیکن ٹریڈرز آپس میں خریدوفروخت کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشین ییلو پیس دبئی سے 150 کنٹینر کے لگ بھگ بک ہوئی ہے 500 ڈالر میں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 107 تک پڑے گی۔ رشیہ سے بکنگ کروانے میں امپورٹرز دلچسپی نہیں لیتے کیونکہ پورٹ پر کلیئرنس کے مسائل ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈین ییلو پیس دبئی کے ذریعے 485 ڈالر جیسے حالات ہیں جس میں 2/3% ڈنک بھی آتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں ڈیمانڈ نکلی وہاں مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے کیونکہ کھل کہ بکنگ نہیں ہورہی ہے۔