پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 30/35 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8565/70 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈھرکی 8550 جبکہ گھوٹکی اور ایس جی ایم 8505/10 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو نومبر کے سودے 8670 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت سست ہے۔ لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پرائم منسٹر نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو 21 نومبر کو بلایا ہے۔ ایکسپورٹ کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔