+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 19 2022 16:42:08
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی کل 23877 ٹن کا ایک جہاز پورٹ پر لگ رہا ہے۔ جہاز کے مال میں 135.5 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ نمبر دو کوالٹی 133 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اسٹاکسٹ تھوڑے بہت متحرک ہوے ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں تھوڑا تھوڑا لینا شروع کر دینا چاہیے۔ کیونکہ ریٹ مناسب ہو گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر حالات انتہائی سنگین ہیں۔ ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ کئ ایمپورٹرز کے ایک ایک ماہ سے مال پورٹ پر ہیں جو ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے کلئیر نہیں ہو رہے ہیں۔  بعض ایمپورٹرز نے آسٹریلیا کی پارٹیوں کو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہم مال کلئیر نہیں کرا سکتے کیونکہ بنک سے ڈالر نہیں مل رہے اور مال پر جرمانہ کی صورت میں ڈیمریج اور ڈیٹینشن لگ رہا ہے۔  اس کے علاؤہ جو مال ابھی آسٹریلیا سے لوڈ نہیں ہوے ہوے وہ بھی ہو سکتا ہے ایمپورٹرز کہہ دیں پچھلی پارٹیوں کو کہ ابھی لوڈنگ نہ کرائیں کیونکہ پاکستانی بنک ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ محسوس یہی ہو رہا ہے کہ اب ایمپورٹرز مزید بکنگ بھی نہیں لیں گے اور جو مال ابھی لوڈ نہیں ہوے ان کو بھی لیٹ کرانے کی کوشش کریں گے۔