+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 04 2022 09:55:22
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 4250/4350 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر ہم انٹرنیشنل مارکیٹ سے 475 ڈالر میں مونگ خریدیں تو فیصل آباد آکر 4400/4500 میں پڑے گی۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مونگ کی قیمتیں 800 ڈالر سے 960 ڈالر تک ہیں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا میں سب سے سستی مونگ پاکستان میں ہی ہے۔  تھل میں کسان مونگ کی کاشت کی جگہ دوسری فصلوں کی طرف متوجہ ہیں۔ کیونکہ ایک ایکڑ رقبے پر 5 بوری مونگ کی پیداوار حاصل ہوتی ہے کسان کو جو 55000 ہزار بنتا ہے۔ جبکہ کسان اگر تل کاشت کرے تو ایک ایکڑ میں 12 سے 14 من نکلتے ہیں جو کہ 150000 بنتا ہے ایک ایکڑ کا۔  اسی طرح کاٹن اور دیگر اجناس کی کاشت میں زمیندار کو زیادہ فائدہ ہے جسکی وجہ سے زمیندار مونگ کی کاشت کو ترک کر رہا ہے۔ اسی لئے ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے سال مونگ میں تیزی کا رجحان بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہلکی کوالٹی کی مونگ اب بھی چنا دال کے ساتھ مکس ہو کر بیسن میں استعمال ہورہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ دال کا بیسن چونکہ میٹھا ہوتا ہے اگر 20% فیصد چنا دال کے بیسن میں مکس کر دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔