پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8450 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8550 تک ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سینٹرل سندھ میں 8200 کا لیول ہے۔ آج جنوبی پنجاب کے ٹریڈرز سینٹرل سندھ سے خریداری کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملتان۔ بہاولپور مظفر گڑھ وغیرہ کو 8200 والی 8510/15 میں آکر پڑتی ہے۔ النور شوگر ملز 8200 تک کام ہوے ہیں۔ 3100/3200 روپیہ کوئنٹل کرایہ ہے۔ اس لئے جنوبی پنجاب کا خریدار سینٹرل سندھ میں گھس گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ چینی 9000 بن سکتی ہے۔ کیونکہ گنے کا ریٹ بڑھ گیا ہے اس لئے ملرز کم ریٹ میں سیلنگ نہیں کریں گے۔ دوسری جانب ملیں ایکسپورٹ کی اجازت کے بغیر کرشنگ شروع کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ تیزی کا رجحان ہے فل الحال