پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 5775 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ کراچی 144/45 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں ڈیمانڈ تو سست ہے لیکن پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ٹرکوں کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ تیز ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے سننے میں آیا ہے کہ کالا چنا پہلے ایک جہاز کی بکنگ کی آواز تھی۔ اب ماہرین کہہ رہے ہیں دو جہاز مزید بک ہوے ہیں ایک فالکن بریج نے بک کرایا ہے جبکہ دوسرا کسی اور پارٹی ہے۔ تاہم ابھی تک صرف ایک جہاز کنفرم ہے جو جون میں لوڈ ہو گا بقایا کی کنفرمیشن کر کے ہی بتا سکتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی کنفرمیشن آے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ اس کے علاؤہ کنٹینرز میں بھی بکنگ ہوئی ہے۔ امید ہے جولائی میں پورٹ پر مال لگنے شروع ہو جائیں گے۔