+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 18 2022 17:17:32
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  منسٹری آف فوڈ اینڈ انرجی کے صوبائی وزیر سردار حسنین دریشک صاحب نے اپنے ایک آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کے ذریعے لکھا ہے کہ پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت 300 مقرر کی ہے اور 25 نومبر کو ملرز کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوسری جانب ملوں نے پریس کانفرنس کی ہے اگر گنا 300 روپیہ من ہو گا تو چینی کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔ 100 روپیہ کلو والی چینی ہم 85 میں نہیں بیچ سکتے اس کے علاؤہ اگر ایکسپورٹ کی اجازت نہیں ملتی تو ہم کرشنگ شروع کرنے کے قابل نہیں ہونگے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوپہر کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو کے نومبر کے سودے 8550 تک ہو گئے تھے۔ تاہم شام کے اوقات میں کم ہو کر 8490 تک کام ہوے تھے۔ اس وقت دوبارہ مارکیٹ 15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8505 تک کام ہوا ہے نومبر کے سودوں کا۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔