پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید مندہ ہوا ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 134 جبکہ نمبر ون کوالٹی 136 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ کا سی ایچ کے ایم کوالٹی 129 میں کام ہوا ہے۔ جبکہ جو جہاز 21/22 کو لگے گا اس میں سی ایچ کے ایم کی 131 کی بیچ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بعض ایمپورٹرز نے مال تو ایمپورٹ کر لیا ہے لیکن ان کے پاس ڈاکیومنٹ ریٹائر کرانے کے پیسے نہیں ہیں۔ اور جب وہ انویسٹرز کو مال فروخت کرتے ہیں تو مال پورٹ سے باہر آنے میں 15/20 دن بھی لگ جاتے ہیں اس لیے ایڈوانس پیمنٹ کا اور پہچنے کی پیمنٹ کا فرق زیادہ ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انویسٹرز اب ہر ایمپورٹر کو پیمنٹ بھی نہیں دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور مارکیٹ دباؤ میں ہے۔