پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 8190/95 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8260 کا گاہک ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں کیونکہ جیسے ہی گنے کی قیمت کا اعلان ہو گا۔ ملرز سیل ہی بند کر دیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ ریٹ انتہائی چھوٹے ریٹ ہیں اور ان ریٹوں میں چینی ہر ٹائم ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی جمپ کر سکتی ہے۔ زیادہ تر سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ فلاں مل چل رہی ہے فلاں مل چل رہی ہے۔ ہم نے کئی ایسے سیزن دیکھے ہیں کہ ملیں چل کر دوبارہ بند ہو جاتی ہیں۔ سندھ کے ملرز کہتے ہیں اگر ایکسپورٹ کی اجازت نہ دی گئی تو ہم ملیں نہیں چلائیں گے۔ اس لئے وقتی طور پر دباؤ ضرور ہے لیکن آنے والے دن کافی اچھے ہیں چینی کیلئے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کین کمشنر نے حکومت کو باقاعدہ تحریری طور پر خط ارسال کیا ہے اگر گنے کی قیمت 300 یا اس سے اوپر مقرر ہوئی تو چینی کا ریٹ 100 روپیہ کلو ہو جائے گا۔ گورنمنٹ کو خود بھی معلوم ہے کہ جب گنے کی قیمت بڑھے گی تب چینی بھی بڑھ جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی کا سب سے بڑا خریدار ملیں ہوتی ہیں کیونکہ جب حکومت گنے کا ریٹ فکس کرتی ہے تو ملوں کو گنا حکومتی قیمت پر لینا پڑتا ہے اور جب ملیں گنا مہنگا لیں گیں تو چینی سستی نہیں بیچیں گی۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں چینی ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے کسی وقت بھی مارکیٹ تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔