پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 8460 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اتحاد بھی 8465 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں گاہکی سست تھی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے یک دم 5 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے۔ اس لئے ٹریڈرز ابھی اپنا اپنا مال فروخت کر رہے ہیں یعنی پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گزشتہ روز 400 گاڑی اتحاد شوگر ملز نے فروخت کی تھی جبکہ ڈھرکی اور گھوٹکی شوگر ملز نے 1000 گاڑی فروخت کی تھی۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ ٹریڈرز کو اپنا مال فارغ کرنے میں دو تین دن لگ سکتے ہیں۔ آج ملوں کی سیلنگ نہیں ہے۔ کیونکہ پچھلے ہفتے ملوں کے کافی مال فروخت ہو گئے تھے۔ جنوبی پنجاب کی ملیں فل الحال سیلنگ نہیں دے رہی ہے صرف ٹریڈرز ہی آپس میں خرید وفروخت کر رہے ہیں اور اپنا منافع پکا کر رہے ہیں۔