+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 08 2022 15:44:24
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 138/39 نمبر دو کوالٹی 136/37 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ آج کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔   پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے نمبر ون کوالٹی کی بکنگ 630 ڈالر ہو گئی ہے جو کراچی آکر 151 تک پڑتا ہے جبکہ نمبر دو کوالٹی 590 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 142 تک پڑتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز 21/22 نومبر تک پورٹ پر لگے گا اس میں نمبر ون کوالٹی 590 ڈالر میں بعض ایمپورٹرز نے فروخت کیا ہے۔  اس کے علاؤہ اس جہاز میں 138/39 تک پاکستانی کرنسی میں بھی کام ہوا ہے۔  فل الحال لوکل مارکیٹ میں ڈیمانڈ سست ہے۔ پورٹ پر بھی مال پڑے ہوے ہیں اور آمد بھی ہو رہی ہے۔  اسکے علاوہ 11/12 کو ایک جہاز ییلو پیس اور پھر 21/22 کو ایک جہاز کالا چنا کا پورٹ پر آکر لگے گا۔ فل الحال پیمنٹ کا بحران پیدا ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔